سلمان خان کی جانب سے بگ باس سے باہر نکالے جانے کے بعد اداکارہ پریانکا کی قسمت کھل گئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے نکالی جانے والی پریانکا جگا کی قسمت کھل گئی ہے اور انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع مل گیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جاری ایک پوسٹ میں کیا۔
رشی کپور نے اپنی کتاب ”کھلم کھلا“ میں سب کچھ کھول دیا، اپنے والد کو بھی نہ بخشا
تفصیلات کے مطابق پریانکا جگا سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 10 میں شامل تھیں اور اسی پروگرام میں موجود سوامی اوم کی نام نہاد بیٹی بنی ہوئی تھیں۔ پروگرام کے میزبان سلمان خان نے دونوں ”باپ، بیٹی“ کو بگ باس کے گھر سے نکال دیا اور بعد ازاں انتظامیہ نے بھی انہیں فارغ کر دیا۔
پریانکا جگا کے ’خشک‘ تبصروں نے سلمان خان کو اتنا مشتعل کیا کہ انہوں نے اسی وقت بڑے آرام سے پریانکا کو شو سے جانے کا کہہ دیا۔ سلمان خان ان کے غیر سنجیدہ روئیے سے اتنے تنگ آئے کہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر چینل انتظامیہ انہیں واپس شو میں لے کر آئی تو وہ میزبانی چھوڑ دیں گے۔
لگتا ہے کہ پریانکا کا ”چھچھورا پن“ ان کی قسمت کھولنے کا باعث بن گیا ہے اور انہیں بالی ووڈ میں فلم بھی دلا دی ہے جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے بیان میں کہا کہ ” ریڈی ٹو راک۔۔۔ میں بہت خوش قسمت ہوں۔ جلد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہوں۔ پروڈیوسر اندر کمار سر اور ڈائریکٹر رادھے موہن جی کا بہت بہت شکریہ۔ “
دلچسپ امر یہ ہے کہ بگ باس کے گھر سے نکالے جانے کے فوری بعد انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلم یا ٹی وی انڈسٹری میں کیرئیر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ بگ باس شو میں اپنے ساتھیوں کے بارے میں غلیظ بیانات دینے والی پریانکا جگا کا کہنا تھا کہ ” میں کسی بھی چینل میں کام نہیں کرنا چاہتی، تو کلر چینل کے میرے ساتھ کام نہ کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کسی نے بھی میرے جانے کا نہیں سوچا تھا لیکن ایسا ہو گیا کیونکہ دوسروں کی طرح مجھے اس (سلمان) کے سامنے مسخرہ بننے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے اس انڈسٹری میں رہنا ہی نہیں ہے۔“