جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتیں انصاف نہیں دیتی ، نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں: مریم اورنگزیب

جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتیں انصاف نہیں دیتی ، نوازشریف پاکستان کی ...
جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتیں انصاف نہیں دیتی ، نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں: مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتیں انصاف نہیں دیتی ۔وزیر اعظم نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں ۔

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ایک اشعارے سے عوام کا سمندر آمد آتا ہے ۔ عمران خان کا کام الزام لگانا اور ہمار ا کام عوام کی خدمت کر نا ہے ۔نوازشریف کو تین بار ملک کا وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔”عمران خان وزیر اعظم کو کس طرح نااہل کرا سکتے ہیں “۔

پاکستان عوامی تحریک نے 27جنوری سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ بھی وزیر اعظم نوازشریف کا ویژن ہے ، پاکستان کے عوام ہی نوازشریف کی طاقت ہیں ۔ نوازشریف نے ملک کو موٹر ویز اور ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ گوجرانوالہ کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ۔ جھوٹ الزامات لگانے سے کوئی نااہل نہیں ہو جاتا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں