پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے:آرمی چیف

پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا ...
پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے:آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایلیٹ سٹرائیک کور، ملتان گیرژن کا دورہ کیا ہے،یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ، فاتحہ پڑھی بھی کی ہے،کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف کو آپریشنل،انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے فاٹا،کے پی میں جاری آپریشن میں ملتان کورکے جوانوں کے کردارکو سراہا ہے۔

جس نے جو برا بھلا کہنا تھا کہہ دیا لوگ انتظار کریں، اگر کسی نے غلط بیانی کی ہے تو ہم نے قانون کے مطابق طے کرنا ہے: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے،ہمارا انسداد دہشت گردی کا تجربہ عملی میدان میں مزید پختہ ہوا۔ جوانوں کا روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں