وہ ملک جس نے امریکہ کی جانب ایٹمی میزائل چلا دیا

وہ ملک جس نے امریکہ کی جانب ایٹمی میزائل چلا دیا
وہ ملک جس نے امریکہ کی جانب ایٹمی میزائل چلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے بڑے اتحادی برطانیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ایٹمی میزائل کا تجربہ کیا گیااور یہ میزائل اپنے ہدف پر لگنے کی بجائے امریکہ کی طرف ہوگیا۔ٹریڈنٹ II ڈی 5 نامی یہ  میزائل  برطانیہ کے سمندروں سے فائر کیا گیا تھا اور اس کا ہدف مغربی افریقہ کا ساحل تھا لیکن کیلکولیشن کی غلطی کی وجہ سے اس کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہوگیا۔یہ واقعہ سب میرین میزائل سسٹم کے مستقبل کو طے کرنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے ووٹ کے انتہا ئی اہم مرحلے سے چند ہفتے قبل پیش آیا۔

پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے:آرمی چیف
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریڈنٹ II ڈی 5 میزائل کا تجربہ کرنے کیلئے اسے برطانوی آبدوز HMS Vengeance کے ذریعے چلایا گیا تاہم اس میں خرابی پیدا ہو گئی اور اس کا رخ ہدف کے بجائے فلوریڈا کی جانب مڑ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجربے کی ناکامی کی وجوہات کو راز میں رکھا گیا، لیکن اس کیساتھ ہی بحریہ کے ایک اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ میزائل میں خرابی چلانے کے بعد پیدا ہوئی۔اس میزائل کا ہدف 5,600 میل دور افریقی سمندر کا مغربی ساحل تھا لیکن اس کا رخ امریکہ کی جانب مڑ گیا۔ یہ امریکہ کے لئے بھی انتہائی تشویشناک صورتحال تھی اور خوش قسمتی سے اس میزائل کو کنٹرول کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ” چار سالوں کے دوران نیوکلیئر میزائل کے پہلے ٹیسٹ کی تباہ کن ناکامی کے بعد حکومتی اور عسکری اعلیٰ حلقوں میں بہت زیادہ کھلبلی مچ گئی تھی اور بالآخر ڈاﺅننگ سٹریٹ نے ناکام تجربے کو راز رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اگر اسے عوامی سطح پر لایا جاتا تو وہ جانتے تھے کہ یہ ہماری نیوکلیئر ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے کتنا تباہ کن واقعہ ہوگا۔“
رپورٹ کے مطابق جولائی میں برطانیہ کے ٹریڈنٹ نیوکلیئر ڈیٹرنس کی تجدید کی حمایت کیلئے 472 ووٹ دئیے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 117 ووٹ ملے۔ اس حمایت سے برطانوی حکومت کو چار نئی آبدوزوں پر40 بلین پاﺅنڈ(5000 ارب روپے تقریباً) خرچ کرنے کے منصوبے کو سپورٹ ملی۔

”کراچی کو بھارت کا حصہ بنانے کیلئے یہ کام کر دو۔۔۔“ بی جے پی کے معروف لیڈر ایڈوانی نے مودی سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے
سابق وزیر دفاع کیوین جونز نے ناکام تجربے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”برطانیہ کا خودمختار نیوکلیئر ڈیٹرنٹ قوم کے دفاع کیلئے اہم ترین سنگ بنیاد ہے۔اگر کچھ مسائل موجود ہیں تو انہیں بھونڈے طریقے سے چھپایا نہیں جانا چاہئے۔ اگر مسائل ہیں تو وزراءکو صاف صاف بتانا چاہئے اور جو کچھ بھی ہوا ہے اس پر فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔“