نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے 2میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے 2میچوں کی سیریز ...
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے 2میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان )دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 109رنز کا انتہائی آسان ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی عبور کر لیاہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ،بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 289رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 354رنز بنائے اور 65رنز کی برتری حاصل کر لی ۔نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دینے کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم میدان میں اتر ی لیکن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکی اور صرف 173رنز پر ہی پوری ٹیم پولین لوٹ گئی ۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 109رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے انتہائی آسانی کے ساتھ صرف ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا اور سیریز 2-0سے جیت لی ہے ۔

مزید : کھیل