پی ٹی آئی نے آج عدالت میں دوبارہ پرانے کاغذات پیش کئے،ثبوتوں میں کوئی نئی بات نہیں:مصد ق ملک

پی ٹی آئی نے آج عدالت میں دوبارہ پرانے کاغذات پیش کئے،ثبوتوں میں کوئی نئی بات ...
پی ٹی آئی نے آج عدالت میں دوبارہ پرانے کاغذات پیش کئے،ثبوتوں میں کوئی نئی بات نہیں:مصد ق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج کی سماعت کے دوران عدالت میں دوبارہ سے وہی پرانے کاغذات پیش کئے ہیں جبکہ ان ثبوتوں میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی۔

”کراچی کو بھارت کا حصہ بنانے کیلئے یہ کام کر دو۔۔۔“ بی جے پی کے معروف لیڈر ایڈوانی نے مودی سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عدالت نے تحریک انصاف سے کہا کہ کتابی اور اخباری تراشے نہیں چلیں گے کوئی ٹھوس ثبوت لائیں جن کی بناءپر وزیراعظم سے پوچھ گچھ کر سکیں،لیکن نواز شریف کیخلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں وہ کاغذ پیش کیا گیا جس پر مریم نواز کے دستخط نہیں ہیں جبکہ بی بی سی کی رپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا گیا لیکن وہ رپورٹ ہمارے موقف کی تائید ہے۔ہم نے جن کاغذات ذکر کیا ہے وہ تمام کاغذات عدالت میں موجود ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -