فیول کی کمی، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں

فیول کی کمی، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند ...
فیول کی کمی، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیول کی کمی محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے فیول کابجٹ نہ ملنے پرگاڑیاں بند کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے سی پیک کی سیکیورٹی کےلیے 22 ڈبل کیبن گاڑیاں دے رکھی ہیں ۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے خنجراب بارڈرکھولنے تک گاڑیاں بندرکھنے کی ہدایت کی تھی، گاڑیوں کیلیے الگ اکاونٹ کھولنے کاخط فنانس ڈویڑن کولکھاجاچکا ہے۔

پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے:آرمی چیف

مزید : قومی