چاروں بلاگرز لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ وہ بھارت میں ہیں :عامر لیاقت کا دعویٰ

چاروں بلاگرز لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ وہ بھارت میں ہیں :عامر لیاقت کا دعویٰ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیاہے کہ 20دن قبل لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ وہ بھارت میں موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ چاروں بلاگرز کو ئی اٹھا کر نہیں لے کر گیاہے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے بھارت گئے ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کر رہے ہیں ۔عامر لیاقت کا کہناتھا کہ چاروں بلاگرز بھارت میں بیٹھ کر فیس بک پیجز چلا رہے ہیں ۔عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آئی پی ایڈریس ٹریک کروائے ہیں اور اس میں انکشاف ہوا کہ وہ فیس بک پیجز بھارت شہر نئی دہلی سے چلائے جار ہے ہیں ۔

مزید : لاہور