متحدہ عرب امارات میں شدید بارش ،محکمہ موسمیات کی شہریوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش ،محکمہ موسمیات کی شہریوں کو نشیبی علاقوں میں ...
متحدہ عرب امارات میں شدید بارش ،محکمہ موسمیات کی شہریوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ اور فجیرہ میں شدید بارش کے باعث محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے منع کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارا ت کے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ریاست راس الخیمہ اور فجیرہ میں شدید بارش جاری ہے جبکہ راس الخیمہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اولے پڑ رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں ۔امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیش پر بھی شدید بارش جاری ہے ۔

مزید : عرب دنیا