عدالت نے عمران خان کو کہا کہ غلیظ زبان استعمال نہ کریں،گزشتہ 3ماہ سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا:دانیال عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے نوبت یہاں تک آگئی کہ عدالت نے انہیں کہا کہ آپ غلیظ زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، جبکہ گزشتہ 3تین ماہ سے عدالت میں حکومت کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔
بھارت میں منعقدہ ’’ لٹریری فیسٹیول ‘‘ میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کی خفیہ آمد ، ایک بار پھر اسلام کو تنقید کا نشانہ بنادیا
تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کاپریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 16جنوری کو عمران خان کے وکیل نے معافی نامہ لکھ کر دیا اوربعد میں کہ دیا کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی نے ہر بات سے مکر جانا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔عمران کافی عرصے سے ملک میں شور مچا رہے ہیںکہ ہم تلاشی دینے سے نہیں ڈرتے ، اب خان صاحب ،گھبرانا نہیں تلاشی دینے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے ملک میں اتنے جھوٹ بولے ہیں جس کے بعد ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا،سینڈو خان بن کر قو م کو کس طرف لگا یا ہوا ہے؟۔صبح جب خود کو شیشے میں دیکھتے ہوں گے شاید انہیں خیال آتا ہو کہ میں کیا کر رہا ہوں ۔دانیال عزیز کا چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ ایک تو جھوٹ پہ جھوٹ بولتے ہیں اور الٹا ڈٹ کر اداروں پر ہی لعن طعن کرنا شروع کردیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف سڑکوں پر کرپشن کا رونا روتے رہے اور جب ان سے منی ٹریل کا پوچھا گیا تو جواب نہ د سکے اور عدالت سے سٹے مانگ لیا۔ہر وقت ملک کی سڑکوں پر جھوٹ بول بول کر عدالت اور قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔جبکہ زرداری کی حکومت میں تحریک انصاف نے نعرے لگائے کہ ملک بچاو حکومت ہٹاو ،اس پارٹی کا یہی طریقہ واردات ہے جو ہر بار اور ہرجگہ پر یہ اپناتے ہیں۔