بشارالاسد اس وقت کہاں اور کس حالت میں ہے؟ شامی صدر کے بارے میں اب تک کی سب سے تشویشناک خبر آگئی

بشارالاسد اس وقت کہاں اور کس حالت میں ہے؟ شامی صدر کے بارے میں اب تک کی سب سے ...
بشارالاسد اس وقت کہاں اور کس حالت میں ہے؟ شامی صدر کے بارے میں اب تک کی سب سے تشویشناک خبر آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش و دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں شامی صدر بشارالاسد اگرچہ ثابت قدم نظر آتے ہیں اور ان کے بیانات سے ان کے حوصلے بلند معلوم ہوتے ہیں لیکن درحقیقت اس 5سالہ طویل جنگ نے انہیں شدید ذہنی دباﺅ کا شکار کر دیا ہے اور وہ کئی طرح کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ انکشاف لندن کے عربی اخبار الشرق الاﺅسط کے کالم نگار امیر طاہری نے اپنے کالم میں کیا ہے۔ امیر طاہری نے روسی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”شدید ذہنی دباﺅ کے باعث بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں بھی تکلیف رہتی ہے۔ روسی حکام اپنی نجی ملاقاتوں میں بشارالاسد کی اس تھکن کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس شدید ذہنی دباﺅ کے باعث بشارالاسد کے کسی شدید نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔“

داعش کے پاس اب پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر امریکہ سمیت تمام مسلمان ممالک کے بھی ہوش اُڑجائیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

بشارالاسد کے نفسیاتی دباﺅ کا شکار ہونے کی رپورٹس روسی میڈیا میں بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔ تاہم کئی شامی حکومت کی مخالف نیوز ویب سائٹس نے اس رپورٹ کو مسخ کرتے ہوئے اپنی رپورٹس میں یہاں تک لکھ دیا ہے کہ ”بشارالاسد شدید نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو کر ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔“گزشتہ سال کے آخر میں ’دی سنڈے ٹائمز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بشارالاسد نے کہا تھا کہ ”اس طویل جنگ کے باوجود انہیں رات کو پرسکون نیند آتی ہے۔“ ان سے سوال پوچھا گیا کہ ”کیا حلب اور دوسرے شہروں میں ہونے والی بچوں کی اموات آپ کے ذہن پر بوجھ ڈالتی ہیں؟“ اس کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ ”میں جانتا ہوں اس سوال کا کیا مطلب ہے۔ میں پرسکون نیند سوتا ہوں، میری نیند معمول کے مطابق ہے، میں معمول کے مطابق کام کرتا ہوں اور کچھ کھیل بھی کھیلتا ہوں۔“

مزید : برطانیہ