پارٹی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بنی گالہ کے بیرئیر پر پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

پارٹی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بنی گالہ کے بیرئیر پر ...
پارٹی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بنی گالہ کے بیرئیر پر پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ممبر چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی عبدلقیوم کُنڈی نے 2فروری کو عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر موجود بیرئیر پر پریس کانفرنس کریں گے۔عبدالقیوم کنڈی کافی عرصے سے پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور اس سلسلے میں پارٹی ورکرز، رہنماﺅں اور صحافیوں کوای میلز بھی کرتے رہتے ہیں جس میں پارٹی پر مثبت تنقید اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل بتایا جاتاہے۔اپنی حالیہ ای میل میں انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کی وجہ تو نہیں بتائی لیکن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس پریس کانفرنس میں پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیں گے، یہ پریس کانفرنس 2فروری کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے کی جائے گی۔2010ءمیں تحریک انصاف جوائن کرنے والے کنڈی نے عوامی سطح پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کے لئے انتھک کام کیا ہے اور 2013ءمیں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کو وہاں سے کامیابی ملی تھی۔

مزید : اسلام آباد