’مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میں کب بچے کی ماں بن گئی کیونکہ۔۔۔‘ ماں بننے والی نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹروں کو بھی شدید حیران کردیا

’مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میں کب بچے کی ماں بن گئی کیونکہ۔۔۔‘ ماں بننے والی ...
’مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میں کب بچے کی ماں بن گئی کیونکہ۔۔۔‘ ماں بننے والی نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹروں کو بھی شدید حیران کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) زچگی کے عمل کی تکلیف کی شدت کے سبب اسے زندگی اور موت کی کشمکش کا عمل کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ شاید یہی وہ تکلیف ہے جس کی وجہ سے قدرت نے جنت کی جگہ ماں کے قدموں کے نیچے رکھی ہے۔لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں ایک لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اسے اس کا پتہ بھی نہ چلا۔ اس نے سوتے میں ہی بچے کو جنم دے دیا اور اسے زچگی کا احساس تک نہ ہوا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام الیس پینی ہے جو ایش بورن کی رہائشی ہے۔

ماں کی اچانک طبیعت خراب، 4 سالہ بچے نے ایسا کام کردیا کہ اپنی ماں کی زندگی بچالی، جان کر آپ بھی چھوٹے سے بچے کی عقلمندی کی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

رپورٹ کے مطابق الیس پینی کو زچگی کے لیے رائل ڈربی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ سو رہی تھی کہ اس دوران اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اسے اس کا احساس تب ہوا جب بچہ تقریباً پیدا ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوتے رہے کہ کس طرح الیس کو معلوم ہوئے بغیر اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو گئی۔الیس کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ میں خوش ہوں کہ زچگی کی تکلیف سے بچ گئی تاہم میں اس بات پر افسردہ ہوں کہ مجھے اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر جاگتے رہنا چاہیے تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس