آئینہ دکھانے پرسارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ، لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے:نعیم الحق

آئینہ دکھانے پرسارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ، لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور ...
آئینہ دکھانے پرسارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ، لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے:نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ آئینہ دکھانے کا نتیجہ ہے کہ سارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ہیں، درباریوں کے لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ گلا پھاڑ کر تقریریں کرنے والے کی ٹرین ملک میں موت بانٹ رہی ہے، وزیروں کا یہ ٹولہ اپنی حکومت کے حقیقی کردار سے بھی ناواقف ہے، آئینہ دکھانے کا نتیجہ ہے کہ سارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔

جس نے جو برا بھلا کہنا تھا کہہ دیا لوگ انتظار کریں، اگر کسی نے غلط بیانی کی ہے تو ہم نے قانون کے مطابق طے کرنا ہے: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی

انہوں نے کہا ہے کہ درباریوں کے لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے،ان 3 برسوں میں سرمایہ کاری ملکی تاریخ کی نچلی ترین سطح تک گری،نوازشریف نے3 برسوں میں ملکی تاریخ کے رکارڈ قرضے لیے، جھوٹ، چوری،کرپشن اور پاناما نواز شریف کے ٹریک رکارڈ پر ہیں۔

مزید : قومی