کراچی کی پی آئی بی کا لونی میں پولیس کا چھاپہ ،7ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

کراچی کی پی آئی بی کا لونی میں پولیس کا چھاپہ ،7ملزمان گرفتار،منشیات اور ...
کراچی کی پی آئی بی کا لونی میں پولیس کا چھاپہ ،7ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

آئینہ دکھانے پرسارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ، لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے:نعیم الحق

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان سے متعلق بتا یا جارہا ہے کہ ان میں سے ایک لالونامی ملزم انتہائی مطلوب دہشت گرد اور منشیات فروش درویش کا ساتھی ہے اور اس پردہشت گردی، قتل،اغوا ، ڈکیتی سمیت 9 مقدمات درج ہیں۔ جبکہ دیگر ملزمان میں حسن عرف ٹوپی، راشد، خرم، شکیل، اسد اور نور رحیم شامل ہیں جن کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہے ۔تاہم پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے نامعلومقام پر منتقل کردیاہے۔

مزید : کراچی