بڑے اسلامی ملک کی فوج نے ایک ایسا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ پوراملک دنگ رہ گیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ فوج بھی۔۔۔

بڑے اسلامی ملک کی فوج نے ایک ایسا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ پوراملک ...
بڑے اسلامی ملک کی فوج نے ایک ایسا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ پوراملک دنگ رہ گیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ فوج بھی۔۔۔

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افواج ملک دشمنوں سے لڑائی لڑتی ہیں، اسلحے اور جدید ہتھیار بناتی ہیں لیکن مصر کی فوج نے ایک ایسا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ آج سے پہلے کسی فوج نے نہ کیا تھا۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے دواساز کمپنی قائم کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کے لیے لائسنس بھی حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ دنوں مصری وزیراعظم شریف اسماعیل کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیاجس میں فوج کو فارماسیوٹیکل کمپنی قائم کرنے کا لائسنس دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب نے عرب دنیا سے باہر فوجی اڈا بنانے کا اعلان کر دیا، کس ملک میں بنایا جا ئے گا? جان کر دشمنوں کی ہوائیاں اڑ جائیں گی

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اکثر بیانات دیتے رہے ہیں کہ فوج کو ملک کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور دیگر کاموں میں معاونت کرنی چاہیے۔ مصر میں کئی ماہ سے ادویات کا بحران ہے اور حکومت کی طرف سے اب تک کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج نے دواسازی کی صنعت میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مصری فوج اس سے قبل بھی کئی طرح کی مصنوعات بنا رہی ہیں جن میں پانی کی بوتلوں سے لے کر میکرونی تک کئی اشیاءشامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا