بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد وں کودھر لیا،2ہینڈگرنیڈ برآمد

بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد وں کودھر لیا،2ہینڈگرنیڈ ...
بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد وں کودھر لیا،2ہینڈگرنیڈ برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے 2ہینڈ گرنیڈ بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

آئینہ دکھانے پرسارے درباری آپے سے باہر ہو گئے ، لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے:نعیم الحق

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایئرپورٹ روڈ پر کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے جن 2دہشتگردوں کو گرفتار کیاہے ان کی شناخت خالد محمود اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ ابتدائی تحقیقات میں زیر حراست دہشتگردوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بہاولپور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔مگر سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے۔ تاہم پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

مزید : لاہور