انگلینڈ کے رے النگورتھ اور سری لنکا کے نیمور مارٹینز پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے

انگلینڈ کے رے النگورتھ اور سری لنکا کے نیمور مارٹینز پی ایس ایل میں امپائرنگ ...
انگلینڈ کے رے النگورتھ اور سری لنکا کے نیمور مارٹینز پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں انگلینڈ کے رے النگورتھ اور سری لنکا کے نیمور مارٹینز امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انگلینڈ کے رے النگورتھ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں جبکہ رینمورمارٹینزبھی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے امپائر ہیں۔دونوں امپائر پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کے حوالے سے کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مزید : کھیل