سعودی عرب میں نوجوان سعودی لڑکی نے 55لڑکیوں کی زندگی بچا لی

سعودی عرب میں نوجوان سعودی لڑکی نے 55لڑکیوں کی زندگی بچا لی
سعودی عرب میں نوجوان سعودی لڑکی نے 55لڑکیوں کی زندگی بچا لی

  

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی ایک با ہمت طالبہ نے ڈرائیور کے سوجانے پر چلتی بس کوکنٹرول کر کے المناک حادثے سے بچاتے ہوئے اس میں سوار 55طالبات کی زندگی بچا لی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول کی طالبات کی زندگی بچانے میں ان کی مدد کرنے والی سکینڈری سکول میں تیسرے سال کی سعودی طالبہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ واقعہ مکہ مکرمہ گورنر میں اس وقت پیش آیا جب وہ دیگر 55طالبات کے ساتھ امتحان کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہی تھی ۔فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور اس پر نیند کا غلبہ تھا ۔اس دوران اچانک بس سڑک سے ہٹنے لگی اور اس کا رخ ایک قریبی الیکٹر ک روم کی طرف تھا ۔فاطمہ کا کہناتھا کہ وہ صحرائی سفر کے دوران گاڑی چلانے کی تھوڑی بہت سوچھ بوجھ رکھتی تھی ۔اس لیے جب اس نے بس کو اپنے ٹریک سے ہٹتے دیکھا تو فوری لپک کر بس کو کنٹرول کیا اور اسے آگے چلانے کے بجائے ریورس گیر لگا کر واپس کیا تاکہ بس بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا کر رک جائے اور کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔

مزید پڑھیں:’خوش آمدید پاکستان‘ پاکستان ایک ایسی تنظیم کا رکن بن گیا کہ متحدہ عرب امارات خوش ہوگیا، پیغام بھجوادیا

فاطمہ کی کوشش سے بس عقبی سمت میں بجلی کے ایک پول سے ٹکرا کر رک گئی اور یوں ساٹھ کے قریب طلابات کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں ۔فاطمہ کا کہناتھا کہ وہ ڈرائیور کے برابر پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تھی جب بس اپنے راستے سے ہٹنے لگی تو طالبات چیخ پکار شروع کر دی ،مگر اس نے ہمت دکھائی اور بس کا کنٹرو سنبھالا اور اسے پیچھے بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کر روک دیا ۔مکہ مکرمہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے فاطمہ اور ایک دوسری طالبہ کو طالبا ت کو حادثے سے بچانے کے اقدام پر انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیاہے جن میں ان کی بروقت کوشش کی تعریف کی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم نے تمام ڈرائیورز حضرات کا وقفے وقفے سے طبی معائنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔

مزید : عرب دنیا