سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا کیا جواز تھا ؟ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا کیا ...
سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا کیا جواز تھا ؟ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے ریفرنس کو مسترد کرنے کے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت 2فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیاہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے وکلاءنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف پر منی لانڈرنگ،دھاندلی،اقربا پروری،ٹیکس چوری اور ناجائز اثاثے بنانے کے سنگین الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی بجائے کسی قانونی جواز کے بغیر مسترد کر دیا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس مسترد کئے جانے کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی بناءپر عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کومعاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -