گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران آدمی کو زمین میں دبی ایسی خطرناک ترین چیز مل گئی کہ پورے شہر میں کھلبلی مچ گئی

گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران آدمی کو زمین میں دبی ایسی خطرناک ترین چیز مل ...
گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران آدمی کو زمین میں دبی ایسی خطرناک ترین چیز مل گئی کہ پورے شہر میں کھلبلی مچ گئی

  

مانچسٹر (نیوزڈیسک)زمین کی کھدائی سے قدیم دور کے نوادرات تو ملتے رہتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک صاحب نے اپنے صحن میں کھدائی کی تو ایسی چیز نکل آئی کہ سارے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور آس پاس کو لوگوں کو تو گھر ہی خالی کرنا پڑ گئے۔

اخبار مانچسٹر ایوننگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوینٹن کے علاقے میں مقیم شخص کولن اینسکوف اپنے گیراج کو وسعت دینے کے لئے کھدائی کا کام کررہا تھا کہ خوفناک طاقت کا حامل ایک بم برآمد ہوگیا، جو پوری طرح کارآمد تھا اور پھٹ کر خوفناک تباہی مچاسکتا تھا۔ کولن کا کہنا ہے کہ جس جگہ بم دریافت ہوا اسے پہلے ان کے بچے کھیل کود کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایک ہزار سال پرانی قبر کھود ڈالی، اندر کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر ہر شخص کانپ اُٹھا کیونکہ۔۔۔

انہوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ”پہلے تو مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ یہ کوئی بم تھا۔ میں نے اسے باہر نکالا اور سوچتا رہا کہ شاید یہ نکاسی آب سے متعلق کوئی چیز ہے۔ میں نے ایک ہتھوڑی کے ساتھ اسے ٹھونک بجاکر بھی دیکھا۔ مجھے جب پتہ چلا کہ یہ ایک بم تھا تو میں کانپ کر رہ گیا۔ آپ تصور کیجئے کہ مجھے کیسا جھٹکا لگا ہوگا۔ ہم 15سال سے یہاں مقیم ہیں اور اس تمام عرصے کے دوران یہ ہمارے نیچے موجود تھا۔“

جب پولیس نے پتا چلایا کہ یہ ایک بم تھا تو فوری طو پر ایک بم سکواڈ کو بلوایا گیا اور نہ صرف کولن کے گھر کو بلکہ آس پاس کے درجنوں گھروں کو بھی خطرے کے پیش نظر خالی کروالیا گیا۔ کولن نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ شیرن اور بچوں میتھیو اور نکولس کو لے کر اپنے گھر سے بہت دور چلے گئے اور اس وقت واپس آئے جب انہیں معلوم ہوا کہ پولیس بم کو لے کر جاچکی تھی۔

یہ بم تقریباً 26 انچ لمبا اور تقریباً ساڑھے پانچ انچ موٹا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ غالباً یہ مسٹر کولن کے باغیچے میں کئی سالوں سے موجود تھا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کس نوعیت کا بم تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس