’مملکت کا ہر شہری اللہ سے یہ دعا مانگے‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم نامہ جاری کردیا

’مملکت کا ہر شہری اللہ سے یہ دعا مانگے‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم نامہ ...
’مملکت کا ہر شہری اللہ سے یہ دعا مانگے‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم نامہ جاری کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہر کوئی بارش کے لئے منتظر ہے، اور اب تو خود فرمانروا نے بھی عوام سے اپیل کر دی ہے کہ سب مل کر خدا کے حضور پیش ہوں اور بارش کے لئے دعا کریں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دربار شاہی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ جمعرات کے روز مملکت کے طول و عرض میں نماز استسقاءادا کی جائے۔ بیان میں عوام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ خدائے بزرگ و برتر کے حضور معافی کے طلبگار ہوں اور گناہوں کا کفارہ ادا کریں۔

مزید پڑھیں:’خوش آمدید پاکستان‘ پاکستان ایک ایسی تنظیم کا رکن بن گیا کہ متحدہ عرب امارات خوش ہوگیا، پیغام بھجوادیا

مزید : عرب دنیا