پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایک ایسی جدید ترین فیکٹری لگانے کا فیصلہ کہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی، اس میں کیا اہم ترین چیز بنائی جائے گی؟ جان کر ہر شہری خوش ہوجائے گا

پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایک ایسی جدید ترین فیکٹری لگانے کا فیصلہ کہ ...
پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایک ایسی جدید ترین فیکٹری لگانے کا فیصلہ کہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی، اس میں کیا اہم ترین چیز بنائی جائے گی؟ جان کر ہر شہری خوش ہوجائے گا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری کے تاریخی منصوبے کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے جبکہ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ایسی فیکٹری بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جو اقتصادی راہداری کے منصوبے کے ساتھ ملکر انشاءاللہ وطن عزیز کی تقدیر بدل دے گی۔

اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے یہ ایک بے مثال قدم ہوگا کہ ملک میں پہلی بار نیفتھا کریکر کمپلیکس (این سی سی) کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ ایک ایسا دیو قامت انفراسٹرکچر ہوگا جو پیٹروکیمیکل خام مادوں کو بیسیوں اقسام کی مصنوعات میں تبدیل کرے گا، جن میں کنسٹرکشن، گھریلو تزئین وا ٓرائش، روزمرہ استعمال کی اشیاء، فرنیچر، میڈیکل کیئر، پینٹ، صفائی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء، اور سب سے بڑھ کر ملٹری آلات شامل ہوں گے۔

نیفتھا کریکر کمپلیکس کی غیر موجودگی میں پاکستان کو تمام تر پیٹروکیمیکل فیڈ سٹاک بین الاقوامی منڈی سے خریدنا پڑتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ بھارت جیسے ملک نے 9 نیفتھا کریکر کمپلیکس بنارکھے ہیں جو اس کی صنعت اور معیشت کو آگے بڑھنے میں بے پناہ مدد دے رہے ہیں۔

پاکستان کا وہ گاؤں جسے دیکھنے کے لئے ’گورے‘پاکستان بھاگے چلے آتے ہیں، ایسا کیا ہے اس گاؤں میں؟جان کر آپ بھی اسے دیکھنے ضرور جائیں گے

پاکستان میں بھی اس کمپلیکس کے قیام سے ملک کے صنعتی منظر نامے میں انقلاب آجائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے ساتھ قائم ہونے والے انڈسٹریل زون بھی اس کمپلیکس سے بے پناہ فائدہ اٹھائیں گے اور یوں ملکی معیشت کی رفتار میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

اس منصوبے کے متعلق اہم ترین پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان کیمیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے 18 رکنی وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سے ملاقات کی اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اس منصوبے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے متعلقہ اداروں کو جلد از جلد فزیبلٹی رپورٹ اور بزنس پلان تیار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : بزنس