اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ہے:ڈونلڈٹرمپ

اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ...
اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ہے:ڈونلڈٹرمپ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں،امریکامیں زبردست بزنس واپس آنے والا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کاروباری رہنماوں سے ملاقات کی ہے،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکامیں زبردست بزنس واپس آنے والا ہے، ایسا نہیں کہ ہم تجارت نہیں چاہتے،ہم درآمدات نہیں چاہتے،امریکامیں ہی مصنوعات بنانےوالی کمپنیوں کےلیے فوائدہیں،ہم اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں،متوسط طبقے،کمپنیوں کےلیے ٹیکس میں کمی کی پلاننگ کی جارہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں