پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا:سرتاج عزیز

پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا:سرتاج عزیز
پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا:سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمایندہ افغانستان فرانز مائیکل میلبن نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے نمایندہ افغانستان فرانز مائیکل میلبن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،مشیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر بریفنگ دی،ملاقات میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ہے:ڈونلڈٹرمپ

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا، عالمی برادری افغانستان میں قیام امن کیلیے اپنی ذمے داریاں نبھائے گی۔

مزید : قومی