بزرگ پنشنرز کے بقایا جات کے لئے آئندہ مالی سال میں10ارب روپے رکھے جائیں گے ،ہائی کورٹ میں حکومتی رپورٹ پیش

بزرگ پنشنرز کے بقایا جات کے لئے آئندہ مالی سال میں10ارب روپے رکھے جائیں گے ...
بزرگ پنشنرز کے بقایا جات کے لئے آئندہ مالی سال میں10ارب روپے رکھے جائیں گے ،ہائی کورٹ میں حکومتی رپورٹ پیش

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) بزرگ پنشنرز کی مالی مشکلات آئندہ سال دور ہو جائیں گی، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میںپنشنرز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے آئندہ مالی سال میں 10 ارب روپے کا پلان پیش کردیاجبکہ عدالت نے 36 مزید بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی توہین عدالت سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ عدالت نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم کے باوجود بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن نہیں دی جا رہی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمد حسن نے آئندہ مالی سال 10 ارب روپے پنشن کی ادائیگی کا پلان جمع کرا دیا. عدالتی استفسار پر انھوں نے بتایا کہ جولائی سے پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی شروع کر دینگے. عدالت نے مزید 36 بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔ 

مزید : لاہور