نئی انتظامیہ کا پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو عہدے پر برقرار ر کھنے کا فیصلہ

نئی انتظامیہ کا پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو عہدے پر برقرار ر کھنے کا ...
نئی انتظامیہ کا پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو عہدے پر برقرار ر کھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) امریکہ کی نئی انتظامیہ نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کو اپنے عہدے پر برقرار ر کھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے اسی سے زائد امریکی سفیروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دئیے ہیں تاکہ نئی انتظامیہ اپنی مرضی کے تحت متبادل سفیر وں کو نامزد کر سکے ۔پیر کو ترجمان امریکی سفارت خانہ فلیور کووان نے کہاکہ دنیا بھر میں امریکی سفیروں نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد استعفی دے دیا ہے ۔

اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ہے:ڈونلڈٹرمپ

امریکی قوانین کے مطابق نئی انتظامیہ کی آمد سے قبل دنیا بھر میں امریکی سفیر اپنے استعفے جمع کروا دیتے ہیں۔ان استعفوں کے بعد نئی امریکی انتظامیہ ان ممالک میں اپنے متبادل سفیر نامزد کرتی ہے۔تاہم اس فیصلے کا اطلاق کئیریر ڈپلومیٹس پر نہیں ہوتا۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ڈیوڈ ہیل نے دیگر سفیروں کی طرح اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔ڈیوڈ ہیل ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں اس لیے ان پر ان قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔ڈیوڈ ہیل پاکستان میں اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کریں گے۔نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم نے 23 ستمبر کو استعفوں کی ہدایت جاری کی تھی۔بیشتر ممالک میں متبادل امریکی سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی تک التواءکا شکار ہے۔

مزید :

اسلام آباد -