وزیراعلیٰ پنجاب سے یو ایس ایڈ کے نمائندے کی ملاقات، ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے:شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب سے یو ایس ایڈ کے نمائندے کی ملاقات، ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے یو ایس ایڈ کے نمائندے کی ملاقات، ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے:شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹرجان گرویک نے ملاقات کی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے،پاکستان اورامریکا میں تجارتی اورمعاشی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹرجان گرویک نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا میں تجارتی اورمعاشی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

جس نے جو برا بھلا کہنا تھا کہہ دیا لوگ انتظار کریں، اگر کسی نے غلط بیانی کی ہے تو ہم نے قانون کے مطابق طے کرنا ہے: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی

انہوں نے کہا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ملتان میں سینٹر بنایا جا رہا ہے، رواں برس کے اختتام تک اندھیرے چھٹ جائیں گے،حکومت کی کاوشوں سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی،ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے۔

مزید : لاہور