توہین رسالت کے قانون میں مجوزہ ترمیم ،ہائی کورٹ نے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزارت قانون سے جواب مانگ لیا

توہین رسالت کے قانون میں مجوزہ ترمیم ،ہائی کورٹ نے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ...
توہین رسالت کے قانون میں مجوزہ ترمیم ،ہائی کورٹ نے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزارت قانون سے جواب مانگ لیا

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کے لئے سینیٹ میں بحث کے خلاف درخواست پر سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزارت قانون سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ندیم صدیقی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی پر بحث سے متعلق بیان دیا ہے۔حالانکہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کو آئین سے متصادم کوئی قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی قانون اسلام سے متصادم نہیں بن سکتا اور اب سینیٹ میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کی بحث ایک سازش کے مترادف ہے،عدالت سینیٹ میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی پر بحث روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور