ہائی کورٹ :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت سے جواب طلب

ہائی کورٹ :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت سے جواب طلب
ہائی کورٹ :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت سے جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست میں وزارت پٹرولیم سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر دیا ہے، قیتموں میں اضافہ کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا گیا ہے لہذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وزارت پٹرولیم کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 

مزید : لاہور