امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی، کئی مکانات تباہ

امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی، کئی مکانات ...
امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی، کئی مکانات تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں طوفان کے باعث 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا میں خراب موسمی حالات کے نتیجے میں 18 کم از کم افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاست جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے کہ ریاست کے چار علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جارجیا میں ہلاک ہونے والے 14 افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں میں سے تھا جبکہ چار افراد میسی سیپی میں سنیچر کو ہلاک ہوئے۔

اپنی مصنوعات امریکامیں ہی بنانا چاہتے ہیں، زبردست بزنس واپس آنے والا ہے:ڈونلڈٹرمپ

قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جارجیا اور فلوریڈا میں مزید طوفان اور ’ٹورنیڈو‘ کا امکان ہے۔

دوسری جانب سنیچر کو میسی سپی میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے،ان میں سے سات افراد کک علاقے میں ایک عارضی مکان میں رہائیش پذیر تھے جب طوفان ان کے مکان سے ٹکرایا۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں وہیں ہوئی ہیں۔

کک کاو¿نٹی میں موت کے تفتیش کار ٹم پروس نے کہا ہے کہ بہت سے موبائل یا عارضی مکانات زمیں بوس ہو گئے ہیں۔ یہ مکانات ایڈل شہر کے پاس ایک پارک میں قائم کیے گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیم ابھی بھی زندہ افراد کی تلاش کر رہی ہے،بروکس کاو¿نٹی میں کورونر یا میں موت کے تفتیش کار مائکل ملر نے کہا ہے دو افراد طوفان کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں جب ایک عارضی مکان کو ہوا 100 گز دور اڑا کر لے گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جنوبی مسی سیپی میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور وہاں طوفان کا زور 218 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی زیادہ تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 50 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اور تقریبا 500 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی