شریف خاندان کے بیان میں تضاد، عمران خان کو شک تھا عدالت سے انصاف ملے گا:قمر زمان کائرہ

شریف خاندان کے بیان میں تضاد، عمران خان کو شک تھا عدالت سے انصاف ملے گا:قمر ...
شریف خاندان کے بیان میں تضاد، عمران خان کو شک تھا عدالت سے انصاف ملے گا:قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے،جبکہ عمران خان کو اسی وجہ سے شک تھا کہ عدالت میں جانے سے انہیں انصاف مل جائے گا۔

عنقریب جج صاحبان کو کیس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا،نواز شریف چنگل سے نکل نہیں سکتے: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان

دنیا نیوز کے پروگرام”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کا ئرہ کاکہنا تھا کہ میں نے ایسا والد کبھی نہیں دیکھا جو خود کو بچانے کیلئے اپنے ہی بچوں کو کیس میں پھنسارہا ہے ، حالانکہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص اپنے اور اپنے بچوں کے پاس موجود اثاثوں کا جوابدہ ہوتاہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں غریب کیلئے الگ قانون اور امیر کیلئے الگ قانون ہے ،اور جب بات کسی امیر کی اپنی ذات پر آتی ہے تو تمام قوانین بدل بھی جاتے ہیں اور اسے جواب دینے سے بھی استثنی حاصل ہو جاتاہے۔مگر جہاں تک میرا خیال ہے کیس کی بات صرف الزامات تک ہی محدود رہے گی کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرپائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری تو پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ لیکن حمزہ شہباز اور مریم نواز کسی پارٹی کے سربراہ نہیں ہیں۔

مزید : اسلام آباد