وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے: احسن اقبال

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے: احسن ...
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے: احسن اقبال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے،اقتصادی راہداری اب پر صوبوں کے تحفظات ختم ہو چکے ہیں۔

شریف خاندان کے بیان میں تضاد، عمران خان کو شک تھا عدالت سے انصاف ملے گا:قمر زمان کائرہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بالخصوص خیبر پختونخوااور بلوچستان میں ترقی کے مواقع میسر آ ئیں گے، تحفظات کے ازالہ کے لیے مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔بیجنگ میں ہونے والا چھٹا جے سی سی اجلاس قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر تھا۔جے سی سی کے چھٹے اجلاس میں چین کے کسی صوبے کاکوئی سربراہ موجود نہیں تھا جبکہ ہمارے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ یا ان کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے۔ سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر وزیر اعظم نواز شریف جلد اے پی سی بھی بلائیں گے۔

مزید : اسلام آباد