رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر میزبانی کریں گے :بھارتی میڈیا

رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر ...
رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر میزبانی کریں گے :بھارتی میڈیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر میزبانی کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ا س خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن اس حوالے سے خبریں سر گرم ہیں کہ اس پروگرام کے نئے سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن کی جگہ رنبیر کپور کریں گے ۔کون بنے گا کروڑ پتی بھارتی شو میں شریک ہونے والے افراد کوانتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی شرائط کو پورا کرنے کے بعد پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جہاں ان سے مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں اور صحیح جوابات دینے پر پیسے دیئے جاتے ہیں ۔

مزید : تفریح