پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،7اہلکار زخمی

پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،7اہلکار زخمی
پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،7اہلکار زخمی

  

بلوچستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد وں کودھر لیا،2ہینڈگرنیڈ برآمد

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گچگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے اچانک گولیوں کو برسات کردی ،فائرنگ کی زد میں آکر 7اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر بھر پور جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرا ر ہوگئے ۔پولیس نے زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : بلوچستان