ہم نے سیٹیں چھوڑ کر جدوجہد کا آغاز کیا،”را“کی 22 سالہ سرمایہ کاری کو چوٹ پہنچائی:مصطفی کمال

ہم نے سیٹیں چھوڑ کر جدوجہد کا آغاز کیا،”را“کی 22 سالہ سرمایہ کاری کو چوٹ ...
ہم نے سیٹیں چھوڑ کر جدوجہد کا آغاز کیا،”را“کی 22 سالہ سرمایہ کاری کو چوٹ پہنچائی:مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیٹیں چھوڑ کرنئی جدوجہد کا آغاز کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی 22 سال کی سرمایہ کاری کو بھی چوٹ پہنچائی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں عوامی رابطہ مہم میں شرکت کی اور کہا کہ ہم 3 مارچ کو لوگوں کو سچ بتانے کے لیے پاکستان آئے تھے،ایک شخص ہمارے ملک کے نوجوانوں کو کھائی میں دھکیل رہا تھا۔لوگوں نے اپنا قائد تو بدل لیا لیکن سیٹیں نہیں چھوڑیں۔

مزید : کراچی