کرکٹ عقل سے کھیلی جاتی ہے،کچھ اصول بھی ہوتے ہیں:جاوید میانداد

کرکٹ عقل سے کھیلی جاتی ہے،کچھ اصول بھی ہوتے ہیں:جاوید میانداد
کرکٹ عقل سے کھیلی جاتی ہے،کچھ اصول بھی ہوتے ہیں:جاوید میانداد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ عقل کے ساتھ کھیلی جاتی ہے،اس کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔

رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر میزبانی کریں گے :بھارتی میڈیا

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوچ سے پوچھنا چاہیے کہ آپ کی کیا کار کردگی ہے،سیریز میں اگر مسلسل ناکامی ہو رہی ہو تو ملک کی کرکٹ اچھی کرنی پڑتی ہے۔کھلاڑی کرکٹ کھیلنے اور پریکٹس کرنے سے دن بہ دن بہتری کی طرف جاتے ہیں۔ہمارا کرکٹ بورڈ صرف اپنے آپ کو بچاتا کرتا ہے۔ہمیں کوئی ایسا کوچ چاہیے جو کھلاڑیوں کے مسائل دیکھے اور ان کو ویسی ہی ٹریننگ دے۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں کوچ تھا تو خودکھلاڑیوں کی غلطیاں پکڑتا تھا، خود ان کو پریکٹس کرواتا تھا۔

مزید : کراچی