عدالتوں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، سپریم کورٹ سے نکلتے ہی میڈیا ٹاک کرتے ہیں: اعتزاز احسن

عدالتوں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، سپریم کورٹ سے نکلتے ہی میڈیا ٹاک کرتے ...
عدالتوں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ، سپریم کورٹ سے نکلتے ہی میڈیا ٹاک کرتے ہیں: اعتزاز احسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ کا وطیرہ ہے عدالتو ں پر حملے کرنا ،سپریم کورٹ سے نکلتے ہی یہ لوگ میڈیا ٹاک کے ذریعے عدالتوں پر دباو ڈالنے والے بیانات دینا شروع کر دیتے ہیں۔

رنبیر کپور بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے نئے سیزن کی ممکنہ طور پر میزبانی کریں گے :بھارتی میڈیا

اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا پانامہ کیس کی سماعت ابھی شروع ہوئی ہے کیونکہ جب تک 1978سے لے کر 2006تک پورے منی ٹریل پیش نہیں کئے جائیں گے کیس کی سماعت آگے نہیں بڑھے گی، اور یہ ہی نہیں لندن کے فلیٹس جس اکاونٹ سے خریدے گئے ہیں وہ بھی بتا نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے جائیدادیں کیسے بنائیں ؟ یہ سوال وزیراعظم سے ہی ہو گا،ان کے جواب نہ دینے کی وجہ سے الزام ان کی فیملی پر بھی لگ رہا ہے اور کیس تاحال وزیراعظم کیخلاف ہی ہے۔جبکہ وزیراعظم نے اپنی مخالفت کرنے والوں کیلئے گالیاں دینے والی بریگیڈ بنا رکھی ہے جو نواز شریف کیخلاف بولنے والوں کے بارے میں تنقیدی بیانات تسلسل سےدیتی رہتی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاون کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ماڈل ٹاون کا واقعہ حقیقت ہے اس میں معصوم لوگوں کو قتل کیاگیا تھا جو سب کے سامنے ہے،لیکن پھر حکومت کو کسی نے نہیں پوچھا کیونکہ یہ لوگ سسٹم کے بگڑے ہوئے بچے ہیں جن کو قابو کرنا مشکل ہوچکا ہے۔

مزید : اسلام آباد