پاکستانی شہری نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہوکر ’سی پیک نسوار‘لانچ کر دی

پاکستانی شہری نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہوکر ’سی پیک نسوار‘لانچ ...
پاکستانی شہری نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہوکر ’سی پیک نسوار‘لانچ کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین اقتصادی راہداری کی مقبولیت کو دیکھ کر ایک پاکستانی شہری کاشف خان مہمند اتنا متاثر ہو گیا اس نے ’سی پیک نسوار‘ کا برانڈ ہی لانچ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کاشف خان مہمند نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بلاسٹینڈ کے قریب نسوار کی دکان کھولی ہے جس کا نام انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہو کر ’سی پیک نسوار ‘رکھ دیاہے ۔روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشف خان کا کہناتھاکہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی نسوار بھی سی پیک کی طرح مشہور ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور گوادر میں بھی اپنی نسوار کی دکان بنائیں گے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس