اڑی واقعے سے فائدہ بھارت کو پہنچا،ان کی کوشش تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے: نفیس زکریا

اڑی واقعے سے فائدہ بھارت کو پہنچا،ان کی کوشش تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی ...
اڑی واقعے سے فائدہ بھارت کو پہنچا،ان کی کوشش تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے: نفیس زکریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اڑی واقعے سے زیادہ فائدہ بھارت کو پہنچا ہے،بھارت کی کوشش تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے۔

پاکستانی شہری نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہوکر ’سی پیک نسوار‘لانچ کر دی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اڑی واقعہ اس وقت ہوا جب پاکستان کا وفد اقوام متحدہ میں تھا۔بھارتی فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو پاکستانی بچوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت دونوں لڑکوں کی واپسی کے معاملے پر بات نہیں کر سکتا، مجھے ان لڑکوں کے حوالے سے زیادہ تفصیلات کا علم نہیںہے۔ایسے معاملات کے نتیجے ایک دو دن میں نہیں آتے، دہلی میں قائم ہمارا مشن بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔بچوں کے معاملے سے متعلق تحقیقات کرائی جا رہی ہیں اور پاکستان کا مشن بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

مزید :

قومی -