عامر خان کے بھائی کی شادی، فریال مخدوم نے سرعام ایسی حرکت کر دی کہ ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا ہو گیا

عامر خان کے بھائی کی شادی، فریال مخدوم نے سرعام ایسی حرکت کر دی کہ ایک مرتبہ ...
عامر خان کے بھائی کی شادی، فریال مخدوم نے سرعام ایسی حرکت کر دی کہ ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے حالیہ فحش ویڈیو سکینڈل کے باعث میڈیا کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز اس وقت سامنے آئی جب عامر نے اپنے چھوٹے بھائی ہارون خان کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت نہیں کی۔

دوسری طرف عامر خان کی اہلیہ فریال نے سسرالیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری جنگ میں ان پر نیا حملہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اس نے اپنی 19سالہ نند ماریہ کو چڑانے کے لیے سنیپ چیٹ پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ”کارٹون ڈاگ“بنی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے سر پر کتے کے کان، چہرے پر کتے جیسی ناک اورمنہ سے کافی لمبی زبان نکل رہی ہوتی ہے۔کچھ روز قبل ماریہ باہمی سوشل میڈیا جنگ کے دوران آن لائن لکھا تھا کہ ”فریال کو ’کیٹ واک‘ نہیں بلکہ ’ڈاگ واک‘ کرنی چاہیے۔ فریال نے ماریہ کی اسی بات کے جواب کے طور پر مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس سے ان کی ’خاندانی لڑائی‘ میں مزید شدت آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

وہ باتیں جو ہر مرد کو سہاگ رات سے پہلے معلوم ہونی چاہیے

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ہارون خان کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز برطانیہ کے شہر بولٹن کے فٹبال گراﺅنڈ میں ہوئی۔ اس دوران عامر خان 5ہزار میل دور فرانسسکو، امریکہ میں ٹریننگ کیلئے موجود رہے۔عامر خان کے بھائی ہارون خان، جو خود بھی باکسر ہیں، کی گزشتہ برس پاکستان میں عارفہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔اس وقت عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شادی میں شرکت کی تھی۔اب ہارون خان نے برطانیہ میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا تھا جس میں 1 ہزار سے زائد مہمان موجود تھے۔ تاہم عامر خان نے بھائی کی شادی پر ٹریننگ کو فوقیت دی اور امریکہ میں ہی مقیم رہے۔

رشی کپور نے اپنی کتاب ”کھلم کھلا“ میں سب کچھ کھول دیا، اپنے والد کو بھی نہ بخشا

عامر کی بہن ماریہ نے دعوت ولیمہ میں شرکاءکو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عامر ٹریننگ کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ تاہم یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ فریال مخدوم نے بھی اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔واضح رہے کہ عامر خان اپنی اہلیہ اور والدین کے مابین اختلاف اور اپنی ایک مبینہ فحش ویڈیو منظرعام پر آنے کے سبب میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ اس ویڈیو پر انہوں نے ردعمل دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ عامر اپنے بھائی ہارون خان کے بے حد قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پریہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ دراصل عامر کی اپنے اہل خانہ سے ناراضگی بدستور برقرار ہے اور اس لئے وہ شادی میں شامل نہ ہوئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس