الیکٹرک گاڑیوں میں عالمی سرمایہ کاری 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی

الیکٹرک گاڑیوں میں عالمی سرمایہ کاری 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مالیت 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عالمی منصوبے کو کامیابی میں مدد ملے گی۔ رائٹرز کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں جرمنی سب سے آگے ہے جس کی سرمایہ کاری کی مالیت 52 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، چین 21 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 19 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی سالانہ 9 کروڑ (90 ملین) گاڑیاں فروخت ہورہی ہیں جن کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی موٹر ساز کمپنی ’’فورڈ موٹرز‘‘ نے الیکٹرکگاڑیوں کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری دوگنا کرکے 11 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل عالمی سرمایہ کاری کے 1 فیصد سے بھی کم ہوگی۔ امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ ٹیسلا ‘‘ اپنے صرف تین ماڈلز کی گاڑیاں تیار کررہی ہے جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سالانہ ہے۔
یسلا کے چیف ایگزیکٹو مائک جیکسن کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ 2030ء تک امریکا میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کا 15 سے 20 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ڈیملر‘‘ نے بھی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 11.7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کے 10 مکمل طور پر بجلی سے چلنے والے اور 40 ہائبرڈ ماڈل متعارف کرائے گی۔جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ وولکس ویگن ‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2030ء تک 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔امریکی موٹرساز کمپنی ’’ جنرل موٹرز‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ 2023ء تک الیکٹرک گاڑیوں کے 20 نئے ماڈل متعارف کرائے گی۔

مزید :

کامرس -