چانگ کنگ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد6725ہوگئی

چانگ کنگ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد6725ہوگئی

چانگ کنگ(آئی این پی/ژنہوا) مغربی چین کے سب سے بڑے شہر چانگ کنگ میں گزشتہ سال تین ہزار سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں قائم ہوئیں، اس وقت شہر میں 6725ٹیکنالوجی کمپنیاں کام کررہی ہیں، جب کہ 2017کے دوران 3465نئی کمپنیوں نے کام شروع کیا، ان کاروباری کمپنیوں میں سے 23فیصد سامان تیار کرنے اور آٹومیشن کمپنیاں ہیں،جبکہ 15فیصد الیکٹریک انفورمیشن اور دس فیصد ہائی ٹیکنالوجی خدمات سرانجام دیتی ہیں۔چانگ کنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق دو ہزار سے زائد کمپنیاں اعلیٰ اور نئی ٹیکنالوجی سے متعلق ہے چانگ کنگ کی آبادی تین کروڑ ہے،دنیا کی پانچ سو بڑی کاروباری کمپنیوں کی دو سو سے زیادہ شرخیں چانگ کنگ میں قائم ہیں۔ آنے والے وقتوں میں شہر ٹیکنالوجی کی بنیاد پر عوامی خدمت کو مزید بہتر بنائے گا، تواقع ہے، 2018کے دوران ٹیکنالوجی سے متعلق کاروباری کمپنیوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچ جائے گی۔

مزید : کامرس