ڈاکٹر ارشد نے سویابین کے دوسرے بڑے امپورٹر کا اعزاز حاصل کر لیا

ڈاکٹر ارشد نے سویابین کے دوسرے بڑے امپورٹر کا اعزاز حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت، بزنس لیڈر اور ’’ایپسیا‘‘ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے پاکستان میں سویا بین درآمد کرنیوالے دوسرے بڑے امپورٹر کا اعزاز حاصل کر لیا، انہیں یہ ایوارڈ کراچی میں ہونیوالی پاکستان ایڈایبل آئل کانفرنس کے دوران دیا گیا ۔جس میں سالونٹ انڈسٹری کے رہنماؤں،ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس لیڈرز، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ایک درجن سے زائد ممالک کے غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین چار سال سے پاکستان میں دنیا کے بہترین ذرائع سے اعلیٰ ترین اقسام کے سویا بین بیج درآمد کئے جا رہے ہیں۔ اس سویا بین سے پاکستان کی سالونٹ انڈسٹری انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ نا صرف سویا بین کا تیل الگ کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی معیار کا سویا بین میل بھی مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے جو کہ ساری دنیا میں تمام جانوروں کی خوراک کیلئے ایک امرت دھارا کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں دودھ اور گوشت والے جانوروں کی خوراک میں اگر ہم سویا بین میل کی آمیزش کو ایک مستقل عمل کے طور پر اپنا لیں تو جانوروں کی غذائی ضروریات محفوظ ترین طریقے سے پوری ہو جائینگی۔
ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان کی سالونٹ انڈسٹری کسانوں کو پوری اہلیت کے ساتھ بین الاقوامی سطح کا معیاری میل فراہم کر رہی ہے تا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو اور ہمارا کسان دوست خوشحال رہے ۔

مزید :

کامرس -