دھان کی منافع بخش پیداوار کیلئے کھاد کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں، زرعی ماہرین
سلانوالی(اے پی پی ) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھاد کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں دھان کی بھر پور پیدوار حاصل کرنے کیلئے پینری کی عمر 30سے 35دن ہونی چاہیے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم ازکم 1لا کھ 60ہزار ہونی چاہیے۔ ڈی اے پی ایم او پی اور سونا بورا ن کا استعما ل پنیری کی منتقلی سے8سے 10دن بعد کریں۔
زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو مزید تاکید کی ہے کہ کھادوں کا استعمال ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیادپرکریں تا کہ زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی ضرورت کے مطابق کھادوں کا استعمال کیاجائے، بغیر تجزیہ اراضی سے کھادوں کا استعمال زیاد ہ فصل کے حصول کی راہ میں روکاوٹ ہے اس لئے کسا ن کھادوں کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کریں ۔