فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،غناعلی

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،غناعلی
فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،غناعلی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل غنا علی کا کہنا ہے کہ فلم اندسٹری کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضے یہی ہیں کہ اگرہم فلم انڈسٹری کی ترقی چاہتے ہیں تو اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔غنا علی نے کہا کہ ایک طرف تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف کچھ لوگ پرانے کیمروں اور آئیڈیاز سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔فلم میں کام کا تجربہ انتہائی شاندار رہا مستقبل میں بھی فلموں میں کام جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر