زارا اکبر ’’جوڑی نمبر ون ‘‘میں پرفارم کرنے کیلئے راولپنڈی میں

زارا اکبر ’’جوڑی نمبر ون ‘‘میں پرفارم کرنے کیلئے راولپنڈی میں
زارا اکبر ’’جوڑی نمبر ون ‘‘میں پرفارم کرنے کیلئے راولپنڈی میں

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرزارا اکبر راولپنڈی کے شبستان تھیٹر میں پرفارم کرنے پہنچ گئیں۔ زارا اکبر شبستان تھیٹر میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’جوڑی نمبر ون ‘‘میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ زارا اکبر نے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس قدر مجھے محبت اور عزت دی ہے اس پر میں آپ کی تہہ دل سے مشکور ہوں اور آپ لوگوں کی محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی اور جب بھی موقع ملے گا۔

میں اپنے راولپنڈی کے پرستاروں کیلئے اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے ضرور آیا کروں گی ۔ڈرامہ کے پروڈیوسر اسد بٹ ہیں۔

مزید : کلچر