منو بھائی کی صحافتی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، زیبا بیگم

منو بھائی کی صحافتی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، زیبا بیگم
منو بھائی کی صحافتی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، زیبا بیگم

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) لیجنڈ فنکارہ زیبا بیگم نے ممتاز کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات حسرت آیات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ تادیر پر نہیں کیا جا سکتا ۔کراچی کے نیوز فوٹو گرافر محمود حسن کے ذریعے مرحوم کے پسماندگان کو بھجوائے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں زیبا بیگم کا کہنا ہے کہ منو بھائی نا صرف ڈرامہ نگار اور معروف کالم نویس تھے بلکہ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے وہ تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ سندس فاؤنڈیشن کے ذریعے مرحوم نے تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے دن رات ایک کر کے سماجی و فلاحی خدمات کا حسین باب رقم کیا جسے کوئی بھی شخص فراموش نہیں کر سکتا ۔زیبا بیگم نے مرحوم کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید : کلچر