اپنی ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتی:روینہ خان

اپنی ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتی:روینہ خان
اپنی ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتی:روینہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل وادکارہ روینہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پرخوش ہوتی ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔میں ان دنوں ملک کے نامور کوریوگرافر راجو سمراٹ سے رقص کی تربیت حاصل کررہی ہوں۔مجھے شوبز میں پروموٹ کرنے کا سہرا معروف ڈائریکٹر اسلم پھلروان کے سر ہے ۔روینہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔

مزید : کلچر