پربھاس کیساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے:شردھا کپور

پربھاس کیساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے:شردھا کپور
پربھاس کیساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے:شردھا کپور

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے انسٹاگرام پر فلم ’’ساہو ‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ وہ ہندی اور تیلگو زبان میں بننے والی فلم کی عکسبندی کر رہی ہیں۔

جبکہ یہ فلم دیگر زبانوں میں بھی ڈب کی جائے گی، فلم میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے۔ فلم ’’ساہو ‘‘ میں نیل نیتن مکیش ، جیکی شروف ، ارون وجے ، مندیرا بیدی اور لال بھی شامل ہیں، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر